محمد عامر نے واپسی کیلیے شرط رکھ دی

314

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامرنے واپسی کے لیے شرط رکھ دی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں محمد عامر نے ٹیم میں واپسی کے لیے مشروط رضامندی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ موجودہ مینجمنٹ کے جانے کے بعد واپسی کے لیے دستیاب ہوں گا۔

فاسٹ بولر نے لکھا کہ واضح کرنا چاہتاہوں کہ صرف اسی وقت پاکستان کے لیے دستیاب ہوں گا جب یہ مینجمنٹ چھوڑ جائے گی اس لیے اپنی اسٹوری بیچنے کے لیے جعلی خبریں پھیلانا چھوڑ دیں۔

سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ محمد عامر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیتے  ہوئے ٹیم میں کم بیک کے لیے بورڈ سے بات کریں گے۔

اس سے قبل محمد عامر نے مصباح الحق اور وقار یونس کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مصباح اور وقار یونس میری کارکردگی پر بات کرتے ہیں، اپنی پارفارمنس دیکھیں، وہ شکستوں کا ملبا کورونا پر ڈال رہے ہیں، باقی دنیا کیلئے بھی کورونا ہے، وقار یونس کو میرےبیانات سے دکھ ہوا تو مجھے اس سے کہیں زیادہ دکھ پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ مصباح الحق اور وقار یونس مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کرتے آئے لیکن اب مزید برداشت نہیں کر سکتا، میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) یا کرکٹ سے بڑا نہیں ہوں، مگر موجودہ حالات میں نہیں کھیل سکتا، کھلاڑیوں کو جب تک آسان ماحول نہیں دیں گے، اس وقت تک کارکردگی بہتر نہیں ہو سکتی۔

واضح رہے کہ محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں موجود ہ مینجمنٹ کے انڈر نہیں کھیل سکتا، مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہاہے اور ہر بات پر طنز کیا جاتاہے۔