پی ڈی ایم فارن فنڈنگ معاملے پر بھرپوراحتجاج کرےگی، سربراہ پی ڈی ایم

425
مولانا فضل الرحمن کی کال کے بعد ملک بھر کی اہم شاہراہوں پر دھرنا دے دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے

پاکستان ڈیمو کرٹیک  موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عمران خان فارن فنڈنگ اسکینڈل کا مرکزی ملزم ہے، پی ڈی ایم کی قیادت فارن   فنڈنگ معاملے پر بھرپوراحتجاج کرےگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ عمران خان نےمدرآف این آراولےکرسیاسی عدم استحکام کیا، الیکشن کمیشن کوکیس لٹکانےاورجانب داری کی اجازت نہیں دی جاسکتی، سلیکٹڈکے خلاف فیصلہ 6سال سے زیر التواہے۔

سربراہ پی ڈی ایم کا مزید کہنا تھا کہ ہم دھاوا نہیں احتجاج کریں گے،جمہوریت کی بحالی کی بات کرتے ہیں، الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ جلد سنائے، منتخب وزیراعظم کے خلاف چند ماہ میں فیصلہ آجاتاہے، عمران خان نے پارٹی فنڈ کے نام پر کروڑوں روپے اکٹھے کیے۔

مولانافضل الرحمن نے کہا کہ ملک بھرمیں احتجاجی مظاہروں اورریلیوں کےشیڈول کوحتمی شکل دی گئی،21جنوری کو کراچی میں اسرائیل نامنظورملین مارچ میں پی ڈی ایم قیادت شرکت کریگی،5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کا دن منایا جائےگا۔