ملک بھر میں اسمگل پیٹرول بیچنے والوں کیخلاف کارروائیاں، 1 ہزار سے زائد پمپ سیل

986

اسلام آباد: ملک بھرمیں پٹرول مافیا کے خلاف تازہ ترین کارروائیوں کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ 1083 پٹرول پمپ سیل کرکے 65 لاکھ لیٹر پٹرول اور ڈیزل قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے حکم پرملک بھرمیں پٹرول مافیاکے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اسمگلڈ پٹرول فروخت کرنے والا پٹرول پمپ مافیا حکومت کے شکنجے میں ہے۔ پٹرول مافیا کے خلاف تازہ ترین کارروائیوں کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں اسمگلنگ میں ملوث 1083 پٹرول پمپ سیل کئے گئے جبکہ خفیہ چھاپوں میں 65 لاکھ لیٹر پٹرول اور ڈیزل قبضے میں لے لیا گیا، قبضے میں لئے گئے اسگلڈ پٹرول کی قیمت 72 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

وزیراعظم نے اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو منطقی انجام تک پہنچانے کا حکم دیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے زیادہ کارروائیاں پنجاب میں کیں، پنجاب میں 778 پٹرول پمپ ، پختونخواہ میں 160 اورسندھ میں 145 پٹرول پمپ سیل کئے گئے۔