حکومت بلدیاتی انتخابات سے فرار ہوکر آئینی خلاف ورزی کر رہی ہے، لیاقت بلوچ

343

کراچی: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بااختیار بلدیاتی نظام عوام کا حق ہے، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات سے فرار اختیار کر کے آئینی خلاف ورزی کے جرم کا ارتکاب کر رہی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ انتخابات اور مردم شماری متنازع ہے، سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں اور جزائر پر وفاق زبردستی قبضے سے باز رہے، آئین کے دائرے میں حاصل خود انحصاری کو نہ چھینا جائے۔

لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف دیں، مہنگائی ، بے روزگاری ، یوٹیلٹی بلز کا ہوشربا اضافہ عوام کے لیے ناقابل برداشت ہے، بھو ک افلاس انارکی پیدا کر رہی ہے، عوام کا ریاستی نظام سے اعتماد اٹھ گیاہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ غیر آئینی اقدامات وفاق کو کمزور کر رہے ہیں، وفاق صوبوں کے حقوق کا محافظ بنے۔