جماعت اسلامی لیبر ونگ نےگرفتاربے قصورمزدوروں کو رہا کروالیا

449

کراچی : جماعت اسلامی لیبر ونگ نے کورونا ایس او پیز کی آڑ میں گرفتار بے گناہ مزدوروں کوتھانے سے رہا کروالیا۔

تفصیلا ت کے مطابق کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کے نام پر  پولیس نے 15مکینک  مزدوروں کو گرفتار کرکے تھانے میں بند کردیا تھا، جماعت اسلامی لیبر ونگ کورنگی کے صدر مختار قریشی نے بروقت اطلاع ملنے پر شاہ فیصل تھانے پہنچ کر  پولیس انتظامیہ سے بات چیت کرکے مزدوروں کو رہا کروایا۔

مختار قریشی کا کہنا تھا کہ ٹاؤن شاہ فیصل میں موجود بڑی مکینک مارکٹیں جن میں ملیر ٹنکی ، لیاقت مارکیٹ ، ماڈل کالونی فلک ناز اور شاہ فیصل مکینک مارکیٹ شامل ہیں، یہ مارکیٹیں جمعے کو بند ہوتی ہیں، جس پر یہ مزدور طبقہ اپنے گھروں کا چولہا جلانے کے لیے اتوار کودکانیں کھولتاہے۔

جبکہ مزدوروں کا کہنا تھا کہ حکومت اگر ہمارے گھروں کے کرائے معاف کرادے اور راشن گھر پر مہیا کردے تو ہم عالمی وبا کے وائرس ختم ہونے تک گھروں میں قید رہیں گے، ہم لوگ خود بھی کورونا سے بچنے کے لیےاحتیاط کرتے ہیں ، لہذا انتظامیہ اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئندہ کے لیے عملی اقدامات کرے۔