پاکستان بھارتی مذموم عزائم کوبے نقاب کرتا رہے گا، وزیراعظم

440

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی مذموم عزائم کوبے نقاب کرتا رہے گا، بھارتی صحافی کے انکشاف نے مودی سرکاراوربھارتی میڈیا کے ناپاک گٹھ جوڑکوعیاں کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دے رہا ہے ، عالمی برادری فاشسٹ مودی سرکار کو عسکریت پسندانہ رویے سے باز رکھے۔

عمران خان کامزید کہنا تھا کہ بھارتی صحافی کے واٹس ایپ چیٹ سے لیک ہونے والے حالیہ انکشافات میں واضح ہوا کہ مودی نے انتخابات جیتنے کے لیے خطرناک فوجی ایڈونچر کیا جو پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کر سکتا تھا۔