سعودی اقامہ کی تجدید کب تک کروائی جا سکتی ہے؟

378

کیا آپ سعودی اقامہ ہولڈرز ہیں اور اقامے کی تجدید کی مدت جاننا چاہتے ہیں تو حکام نے اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ اقامے کی تجدید ایکسپائری ڈیٹ یعنی میعاد ختم ہونے سے کئی ماہ قبل بھی کرائی جاسکتی ہے۔

اقامہ تجدید کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ عام غیرملکی کارکن مدت ختم ہونے سے 5 یا 6 ماہ قبل ہی تجدید کرواسکتے ہیں جس کے لیے ورک پرمٹ اور ہیلتھ انشورنس موثر ہونا لازمی ہے۔

گھریلو ملازمین ایک سال قبل ہی اقامے کی تجدید کروا سکتے ہیں۔

اقامہ ہولڈرز کی سہولت کے لیے اقامے کی تجدید آن لائن کر دی گئی ہے۔ ابشر ایپ پر اقامہ ہولڈرز کوائف درج کر کے ڈیجیٹل اقامہ حاصل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی اقامہ پانچ سالہ مدت کے لیے جاری کیا جاتا ہے جس کی تجدید کروانا لازم ہے۔ تجدید نہ کروانے کی صورت میں جرمانے اور بے دخلی ہو سکتی ہے۔