عمر کوٹ ضمنی الیکشن: پیپلز پارٹی کا امیدوار کامیاب

514

عمرکوٹ: سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 52 پر ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار نے زیادہ ووٹ لے کر میدان مارلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  عمرکوٹ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں دومضبوط امیدوار آمنے سامنے تھے، ایک طرف سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے)کے سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم اور دوسری جانب پیپلزپارٹی کے امیدوار امیرعلی شاہ تھے۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کےامیدوار امیرعلی شاہ 50ہزارچار سوپچاس ووٹ لےکر کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ ارباب غلام رحیم نے 26ہزار ایک سو83ووٹ حاصل کیے ہیں۔

غیر سرکاری نتائج آنے کے بعد پیپلز پارٹی کے کارکنان جشن منانے کے لیے امیدوار امیر شاہ کی رہائش گاہ پرآتش بازی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرنے کے لیے پہنچ گئے ہیں۔