بھارت: ارنب گوسوامی اسکینڈل، اپوزیشن کا پارلیمانی تحقیقات کا مطالبہ

336

نئی دہلی: بھارت میں متنازع اینکر ارنب گوسوامی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد اپوزیشن نے پارلیمانی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ری پبلک میڈیا نیٹ ورک کے ایڈیٹر اِن چیف ارنب گوسوامی کی اپنے ساتھی صحافی پارتھو داس کے ساتھ واٹس ایپ گفتگو کو چیٹ گیٹ کا نام دیا گیا ہے،  جس میں انکشاف ہوا ہے کہ پلوامہ حملے سے متعلق بھی  پہلےسے علم تھا جس کے ذریعے  وہ اپنے چینل کی رینکنگ بڑھانے کی باتیں کرتے رہے۔

اس چیٹ سے یہ سنسنی خیز انکشاف بھی ہوا کہ ارنب گوسوامی بالاکوٹ پر بھارتی حملے اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدامات سے پہلے سے ہی آگاہ تھے۔

اس حوالے سے اپوزیشن رہنما ششی تھارور  کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی جانچ پڑتال کرنی چاہیے کہ ملکی دفاعی رازوں کو کس طرح تجارتی مقاصد کے لیے ٹی وی چینل کو فراہم کیا گیا جو کہہ رہا ہے کہ پلوامہ میں 40 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کو ہم بہترین انداز میں کیش کرائیں گے۔