جیکب آباد، بیسک کمیونٹی اسکول ٹیچرز کا مستقل نہ کرنے کیخلاف احتجاج

230

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں بیسک کمیونٹی اسکول ٹیچرز کا مستقل نہ کرنے اور تنخواہ نہ بڑھانے کیخلاف احتجاج۔ جیکب آباد میں بیسک کمیونٹی اسکول ٹیچرز کا نذیر احمد بروہی، سردار بخش منگریو، صدام رند، سومر منجھو، منیر احمد کی قیادت میں مستقل نہ کرنے اور تنخواہیں نہ بڑھانے کیخلاف ایوان صحافت کے سامنے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کیا گیا ہے جبکہ ہمیں 22 سال سے ڈیوٹی کرنے کے باوجود مستقل نہیں کیا جارہا، جو زیادتی ہے، مہنگائی کے اس دور میں تنخواہ بھی آٹھ ہزار دی جارہی ہے جو ناکافی ہے، اس میں گزارہ ممکن نہیں ہے تنخواہ بڑھائی جائے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، پی پی چیئر مین بلاول زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مستقل کرکے تنخواہیں بڑھائی جائیں۔