کمشنر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ،اومیگا اور بائونس کلب کی فائنل میں رسائی

89

کراچی (اے پی پی) کمشنر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میںاومیگا اور بائونس کلب فائنل میں پہنچ گئے۔ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن (کے بی بی اے) کے زیر اہتمام بلدیہ جنوبی کے تعاون سے منعقد ہونے والے چوتھے کمشنر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں ملیر ڈسٹرکٹ کی اومیگا کلب اور ایسٹ ڈسٹرکٹ کی بائونس کلب نے حریفوں کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ پہلے سیمی فائنل میں باونس کلب نے ممبااسکواڈ کو میچ کے آخری سیکنڈمیں4 52-5پوائنٹس سے شکست دی۔ بائونس کلب کی جانب سے ضیاء احمد نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 22 محسن ریاض نے 11 اور سید مبشرنے10 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ ممبا اسکواڈ کی جانب سے سعد خان نے 19کینتھ جانسن نے 16 اور سلیمان بشیر نے 11 پوائنٹس اسکور کئے۔ دوسرے سیمی فائنل میں اومیگا کلب جس نے لیگ میچ میں نشترکلب سے شکست کھائی تھی۔ انہوں نے سیمی فائنل میں اپنی شکست کا نہ صرف بدلہ لیا بلکہ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ،اومیگا کی جانب سے تیمور ظہیر نے شاندار اور خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 53 پواینٹرکی مدد سے19، عباس عابد نے 13 اور علی مرتضیٰ نے 11 پوانٹس اسکورکئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے علی چن زیب نے19، اسد علی نے 12 اوروسیم الرحمن نے 8 پوائنٹس اسکور کئے۔ میچ کا فائنل اسکور 50-55 رہا۔ ان میچوں میں ظفراقبال ، زاہد ملک ، سید مصنف شاہ، عامر غیاث ، عامر شریف ، طارق حسین نے ریفریز جبکہ زعیمہ خاتون ، ممتاز احمد ، اور جاوید میمن نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئے۔