نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان احتجاج کرے گی

137

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی نے پاکستان اسٹیل مل کو دوبارہ چلانے اور بر طرف ملازمین کی بحالی کے لیے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام صوبائی ہیڈ کوارٹرز پر بڑے احتجاجی مظاہرے کیے جا ئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پرصدر لیبر یونیٹی آف آئیسکو راجا عاشق خان، لالا یعقوب خان، محمد ریاست و فیصل صغیر بھی مو جو د تھے۔ انہوں نے کہا کہ نجکاری کا عمل 1988ء میں شروع کیا گیا، 1991ء سے 2014ء تک 90 فیصد انڈسٹری اونے پونے داموں فروخت کردی گئی۔ انہوں نے کہا نجکاری مزدور مسائل اور مزدوروں پر ہو نے والے ظلم کے خلاف تمام ٹریڈ یونین اور فیڈریشنوں کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کر نے کے لیے متحد کیا جا ئے گا ، مزدور مسائل پر ایک چارٹر حکو مت کو پیش کیا جا ئے گا، مزدوروں کی رجسٹریشن ،تنخواہوں میں اضا فے تمام مزدوروں کو لیبر قوانین اور سماجی تحفظ کے دائرے میں لانے کے لیے مہم چلائی جا ئے گی، قومی سلامتی کے حوالے سے بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے، اس کی نجکاری پاکستان کو کمزور کر نے کی کو شش ہوگی، کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن کا سارا ملبہ پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو ملازمتوں سے برطرف کردیا گیا ہے اور باقی ملازمین کو بھی فارغ کیا جارہا ہے۔