گارمنٹس کے ملازمین پر ظلم بند کیا جائے

140

نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان نے NLF کراچی کے دفتر میں ہوزری گارمنٹس ورکرزکے 5 رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گارمنٹس ورکرزکے ساتھ سرمایہ داروں کا ظالمانہ سلوک فوری طور پر بند کیا جائے۔ گارمنٹس فیکٹریوں میں ٹھیکیداری نظام محنت کشوں کااستحصال کر رہا ہے اور غریب مظلوم ملازمین کے حقوق غضب کرکے سرمایہ داروں کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔ خالد خان نے کہا کہ NLF گارمنٹس فیکٹریوں کے ملازمین کے حقوق کاتحفظ کرے گی۔ گارمنٹس فیکٹریوں کے مالکان محنت کشوں کی EOBI میں رجسٹریشن کروائیں اور ورکرز ویلفیئر بورڈ، سوشل سیکورٹی میں اندراج کروایا جائے ورنہ NLF سخت کارروائی عمل میں لائے گی اور ایسے مالکان اور فیکٹریوں کا گھیرائو کیا جائے گا جنہوں نے محکمہ محنت کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے محنت کشوں کے حقوق غضب کیے ہوئے ہیں۔