لکی نٹس ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کا حکم

125

نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی زون کی کوششوںسے لکی نٹس کے ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کرنے کافیصلہ سنا دیا۔ نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن کراچی کے ممبرنے 17-12-2020 کو لکی نٹس کے ملازمین کے اسٹے آرڈر پرفیصلہ دیتے ہوئے کہ لکی نٹس انتظامیہ اپنے ملازمین کوان کے ہر وہ بنیادی حقوق دینے کی پابندہے جو آئین اور لیبر لاز نے ان کو دیے ہیں۔ لہٰذا انتظامیہ فوری طورپر اپنے تمام ملازمین کے روکے گئے بقایاجات فوری جاری کریں۔ ان کے کیس کی پیروی ہائی کورٹ کے ایڈووکیٹ عبدالغفار نے کی۔ جس پر لکی نٹس کے ملازمین نے عبدالغفار ایڈووکیٹ اور نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان نائب صدر محمد سلیم اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ اداکیا۔