سائٹ لیبر فورم کی مذمت

198

سائٹ لیبر فورم کے رہنما ریاض عباسی اور دیگر نے ایک بیان میں ورکرز ویلفیئر بورڈ کے رویہ کی مذمت کرتے ہوئے حال میں قائم کی گئی نادرن بائی پاس کے فلیٹوں کے حوالے سے بنائی گئی اسکروٹنی کمیٹی کو مسترد کیا گیا جس میں ورکرز کو نظر انداز کیا گیا اور ایسے لوگوں کو ورکرز کا نمائندہ بنا کر پیش کیا گیا جو بورڈ کے افسران کی نوکری کرتے ہیں اور ان کا کسی بھی ٹریڈ یونین سے کوئی تعلق نہیں اور یہ اس لیے کیا گیا تا کہ جو کرپشن کی گئی اسے تحفظ فراہم کیا جائے۔ اجلاس میں منسٹر لیبر سے اپیل کی گئی کہ اس بات کی انکوائری کی جائے وہ کون لوگ ہیں جو پانی، بجلی، گیس کے بغیر نادرن بائی پاس کے پوزیشن لیٹر جاری کررہے ہیں اور ورکرز سے5 ہزار سے 25 ہزار وصول کررہے ہیں۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ گلشن معمار میں جو کوٹہ معذوروں اور بیوائوں کا تھا وہ کہاں گیا، کون لوگ دکانوں کے ایڈوانس میں پیسے وصول کررہے ہیں۔ کیا یہ سارے کام منسٹر صاحب اور سیکرٹری لیبر کے علم میں ہیں، اگر ان کے علم میں نہیں تو پھر یہ لوگ ان سے بھی طاقتور ہیں۔ سائٹ لیبر فورم کے اس اجلاس میں لیبر اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان جو ورکروں کے نمائندے ان کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور جو نمائندے بورڈ کی گورننگ باڈی میں ورکرز کی نمائندگی کررہے ہیں ان سے سوال ہے کہ یہ ساری باتیں آپ کے علم میں لائی گئی ہیں اور وہ پروموشن ایجوکیشن میں آپ کے نام پر کی گئی کیا اس سارے معاملات سے آپ بے خبر ہیں۔