کرپشن والی جمہوریت کا چورن نہیں بکے گا، شہباز گل

235

لاہور (آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے کہا ہے کہ مل بانٹ کر لوٹ مار ہو تو جمہوریت ورنہ آمریت! یہ چورن نہیں بکنے والا، زرداری اور مولانا کی امامت میں ن لیگی درباری کس نظریے کی بات کر رہے ہیں؟۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں شہباز گل نے کہا کہ ایک چور دوسرے چور کی صفائیاں دے رہا ہے، خواجہ آصف کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے 40 کروڑ نکلے ہیں، عوام کے نام پر لوٹ مار کرنے والے خواجہ آصف کے 46 بینک اکاؤ نٹس ہیں، شہباز گل نے کہا کہ پرائز بانڈز کے نام پر عوامی پیسے لوٹنے والے جمہوریت کے چیمپئن نہ بنیں۔