شبلی فراز کا بیان حکومتی نااہلی وناکامی چھپانے کی کوشش ہے‘ شا ز یہ مری

258

اسلام آباد(صباح نیوز) پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ شبلی فراز کا بیان اپنی حکومت کی نااہلی اور ناکامی چھپانے کی کوشش ہے۔شازیہ مری نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری نے پریس کانفرنس کے دوران درست سوالات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے اپنا غیرقانونی گھر ریگولرائز کرالیا لیکن غریبوں کی چھت چھین لی۔شازیہ مری نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے جزیروں پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ شبلی فراز حکومتی کارکردگی پر بات کریں، نااہل حکومت نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔وفاقی حکومت نے گندم کی اسمگلنگ میں سہولت کار بن کر ملک میں گندم کا بحران پیدا کیا۔