ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ، عثمان بزدار

245

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔ ایک طرف شفاف اور ایماندار قیادت ہے اور دوسری طرف عبرت کی تصویر بنے سابق حکمران۔بد قسمتی سے پی ڈی ایم نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہواہے۔ عوام نے کرپشن کو نہیں بلکہ شفافیت کو ووٹ دے کر منتخب کیاہے۔حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیںاوریہ غیر فطری اتحاد وقت کے ساتھ ختم ہورہاہے اورووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہاکہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اورترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا،22 کروڑ عوام اپوزیشن عناصر کے دوغلے چہروں سے بخوبی آگاہ ہیں۔اپوزیشن کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ بیان بازی سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی، عوام کی خدمت کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے اور تحریک انصاف کی قیادت عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بروقت فیصلے کیے۔