بلاول دھمکیاں نہیں‘ پارٹی کی فارن فنڈنگ کا جواب دیں، فرخ حبیب

188

فیصل آباد (صباح نیوز) ریلوے کے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول زرداری الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے بجائے اپنی جماعت کی فارن فنڈنگ کا جواب دیں، جب سیاست اہلیت کے بجائے وراثت کی بنیاد پر ملے تو یہی حال ہوتا ہے جو پی ڈی ایم کا ہے، پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ چکی ہے، ذاتی مفادات اور کرپشن کو بچانے کی تحریک اب چوراہوں کے جلسوں تک محدود ہوگئی ہے۔ فرخ حبیب نے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن آفس کے سامنے احتجاج کے فیصلے پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو سخت تنقید کانشانہ بناتے ہوئے اُن سے سوال کیا ہے کہ وہ کس منہ سے احتجاج کرنے جارہی ہیں؟ دونوں جماعتوں نے 4 سال سے اسکرونٹی کمیٹی کو اپنے کھاتوں میں آنے والے اربوں روپے کی رسیدیں جمع نہیں کروائیں، براڈ شیٹ معاملے پر وزیراعظم نے کمیٹی قائم کردی ہے اور جلد ہی کئی اور چہرے سامنے آجائیں گے۔ پانامہ اور براڈ شیٹ سے شریف خاندان کی کرپشن کی داستانیں پوری دنیا میں عیاں ہوچکی ہیں، مریم صفدر جھوٹ بول کر قوم کوگمراہ نہیں کرسکتیں۔