برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر پر بحث بڑا بریک تھرو ہے، راجا ظفر الحق

345

اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے چیئرمین ، قائد حزب اختلاف سینیٹر راجا محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیرکا حل عصر حاضر کا بنیادی تقاضا ہے، عالمی طاقتیں حالات کی سنگینی کا ادراک کریں، اقوام متحدہ کواپنی قراردادوں پرعملدرآمد کرکے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے لیے اپنا فیصلہ کن کردارادا کرنا ہو گا، برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ جموں کشمیر کی سنگین صورتحال پر بحث ایک بہت بڑا بریک تھرو ہے جس میں بیرون ممالک مقیم کشمیری و پاکستانی تارکین وطن کا کردارقابل تعریف ہے جو ہرفورم پرکشمیریوں کی آواز کو بلند کرتے ہیں۔ وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجا نجابت حسین، اور ڈائریکٹر جنرل جموں وکشمیر لبریشن سیل فدا حسین کیانی سے بات چیت کر رہے تھے۔راجا ظفرالحق نے کہا کہ دنیا کو یہ بات جان لینی چاہے کہ5 اگست2019ء کے مودی حکومت کے بدترین اقدامات کے باوجود ہندوستان کا کوئی بھی ہتھکنڈہ لاکھوں جانوں کی قربانیاں دینے والے کشمیریوں کی جدوجہد کو ختم نہیں کر سکا۔ راجا ظفرالحق نے کہا کہ مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے، آزاد کشمیر میں وزیر اعظم راجا محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے جہاں آزاد کشمیر کے خطے کو تحریک آزادی کشمیر کے نکتہ نظر سے بلاتخصیص تعمیرو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے ۔