تعلیم وصحت کی فراہمی فلاحی اداروں کے بنیادی کام ہیں‘زمرد خان

388

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے کہا ہے کہ تعلیم صحت کی سہولیات کی فراہمی فلاحی اداروں کے بنیادی کام ہیں،چونترہ کے علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھانے پر قبیلہ الپیال مبارکباد کا مستحق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ زمرد خان کا کہنا تھا کہ الپیال ٹرسٹ کے تحت تعلیم کے فروغ اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے فاطمہ زہرا اسپتال کی تعمیر قابل تحسین عمل ہے۔10س سال قبل ایک بچے سے پاکستان سویٹ ہوم کا آغاز کیا گیا،آج ہزاروں بچے ہمارے ساتھ منسلک ہیں جن کی اچھی تعلیم اور تربیت کی جا رہی ہے۔ علاقے میں جو بچے بھی یتیم ہیں انہیں پاکستان سویٹ ہوم میں داخل کرائیں، انہیں تمام سہولیات فراہم کریں گے، بہت جلد یہ ایشیا کا سب سے بڑا فلاحی ادارہ بن جائے گا۔