سلیکٹڈ ونااہل حکمرانوں میں شرم وحیا ختم ہوچکی ‘غفور حیدری

141

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹرمولاناعبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ کوالالمپور طیارے کے واقعے سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے ،سلیکٹڈ ونااہل حکمرانوں میں شرم وحیا ختم ہوچکی ،حکومت عملی طورپر عوام میں اعتماد کھوچکی ہے ،19جنوری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے دھرنا جبکہ 21جنوری کو کراچی میں اسرائیل مردہ باد ریلی نکالی جائے گی ، کامیاب احتجاجی تحریک منزل کی جانب رواں دواں ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولاناعبدالغفور حیدری نے کہاکہ کوالمپور طیارے کے واقعہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی مسافروں نے اسلام آباد ائرپورٹ پر احتجاج بھی کیا، حکومت میں شرم وحیا ختم ہوچکی ہے ،حکمرانوں کے دعوے اور وعدے اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں تک محدود ہیں ،بجلی کے طویل کریک ڈائون کی ابھی تک تحقیقات سامنے نہیں آئی اور چینی ،آٹا سمیت مختلف اسکینڈلز سامنے آئے ہیں ،ملک میں عملاً حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ۔