انصافین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں کٹس کی تقسیم

544

پی ٹی آئی ریاض ریجن کی جانب سے انصافین کرکٹ ٹیم میں کٹس تقسیم کرنے کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پی ٹی آئی سعودی عرب کے بانی رکن احمد رضا علوی، انصافین کرکٹ ٹیم کے چیف آرگنائزر و سابقہ فنانس سیکرٹری سینٹرل ریجن راجا زاہد مسعود، آر سی ایل کے سی ای او حنیف بابر ، پی ٹی آئی پروفیشنل ونگ کے سابقہ چیئرمن ندیم بھٹی، ریاض ریجن کے جنرل سیکرٹری عبد اللہ ملک اور صدر شبریز اختر سویہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصافین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اپنی بھر پور محنت کے ذریعے ٹیم کو کامیابیوں کی طرف گامزن کریں گے۔ شبریز اختر سویہ نے ٹیم کی بہتری کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ راجا زاہد مسعود نے کہا کہ کھلاڑی ملک و قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ ہماری کوشش رہے گی کہ تمام کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے۔تقریب کے مہمان خصوصی حنیف بابر نے کہا کہ RCL انصافین کرکٹ ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔آج نوجوانوں کو کھیل کی طرف راغب کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ آخر میں انصافین کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو کٹس تقسیم کی گئیں۔