فائرنگ ، کرنٹ و دیگر واقعات میں 5 افراد جاں بحق ، 5 زخمی

142

 

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میںخودکشی‘ فائرنگ اور کرنٹ لگنے سمیت دوسرے واقعات میں 5افراد جاںبحق اور5 زخمی ہوگئے ،جاںبحق ہونے والوں میں7سالہ بچہ اورزخمیوں میں2سالہ بچہ اور اس کے والدین شامل ہیں ، تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم وائرلیس گیٹ کے قریب32 سالہ اشرف ولد انور نامعلوم گاڑی کی زد میںآکر شدید زخمی ہوگیا حادثے کا ذمے دار ڈرائیور جائے حادثے سے گاڑی سمیت فرار ہوگیاجب کہ زخمی کو فوری طور پر اسپتال روانہ کیا گیاتاہم وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا،اورنگی ٹائون بدرچوک کے قریب گھر میں 7سالہ عبدالکریم ولد جمشیدگھر میںکرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔باغ کورنگی کے قریب 45سالہ نامعلوم شخص نامعلوم گاڑی کی زد میںآکر جاں بحق ہوگیا،حادثے کی اطلاع پرکورنگی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش اسپتال منتقل کردی،شاہ فیصل کالونی نمبر 2چائل موبائل مارکیٹ کے قریب سے ایک 60سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی،لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے لاش کو اسپتال منتقل کردیا،پولیس کے مطابق موت کی وجہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آسکے گی، جب کہ لاش کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت ہوسکے کلفٹن میں عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب واقع نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر تعینات نجی کمپنی کے سیکورٹی گارڈعبدالغفار ولد الٰہی بخش نے خود کو گولی مار کے خودکشی کرلی۔ واقعہ کی اطلاع پر کلفٹن پولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاش کواسپتال منتقل کردیا،سپر ہائی وے زیرو پوائنٹ کے قریب سے ایک 30سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی اطلاع پر سچل پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش اسپتال منتقل کردی۔ رات گئے متوفی کی شناخت نہ ہوسکی تھی تاہم پولیس کے مطابق متوفی حلیے سے ہیرئونچی لگتاہے اورنگی سیکٹر ساڑھے گیارہ لال شہباز منزل مکان نمبر 181 میں گھریلو جھگڑے کے دوران کھولتا ہوا گرم پانی سے 30سالہ لیاقت حسین ا س کی 26سالہ بیوی صبا اور ان کا 2سالہ بیٹا رضا علی زخمی جھلس گئیں واقعہ کی اطلاع پر اقبال مارکیٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاش کو اسپتال منتقل کردیا، اقبال مارکیٹ پولیس کے مطابق واقعہ کی تفتیش کے لیے اہل خانہ سے بیابات لیے جارہے ہیں، قائدآباد پل کے قریب 29سالہ زین انصاری ولد جمیل احمد مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جب کہ زخمی کو اسپتال پہنچادیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے،لانڈھی پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ ہے ۔