پولیس کی مختلف مقامات پر کارروائیاں، 43 ملزمان گرفتار

207

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 43ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار شدگان میں قتل، اقدام قتل ،چوری، ڈکیتی اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن پولیس نے ایم پی آر کالونی سے ڈکیتی اور متعدد وارداتوں میں ملوث2 ملزمان زمان ولد غلام محمد اور واحد نواب ولد گل نواب کوگرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان راہگیروں سے لوٹ مار کے لیے سیکٹر 7-A قبرستان میں چھپ کر بیٹھے تھے۔گرفتار ملزمان سے 30 بور کے 2 پستول اور مسروقہ موٹرسائیکل نمبر KDU-2402 برآمد ہوئی ،نیو ٹاؤن پولیس نے ایک بدنام منشیات فروش شاہ زیب ولد بختی زیب کوگرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عادی منشیات فروش ہے،ملزم کے قبضے سے 220 گرام چرس برآمد ہوئی۔