نواز، بھٹو آمریت کی نشانیاں ہیں‘حلیم عادل شیخ

214

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہذوالفقار بھٹو کی پارٹی آج رجیکٹڈ پارٹی ہوچکی ہے، نواز، بھٹو آمریت کی نشانیاں ہیں، ملیر کی عوام الیکشن کے دن گھروں سے نکلیں اور جان شیر جونیجو کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک لیڈر تھے لیکن وہ اسکندر مرزا کی پیداوار تھے، جنرل ایوب اور یحییٰ خان کے سلیکٹڈ تھے، دوسرا سلیکٹڈ نواز شریف ضیا الحق کے تھے، آج ان کے پیروکار خود کو جمہوری کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری کو اب حساب دینا ہوگا ۔کرپشن کے الزامات اینٹی کرپشن نے لگائے ہیں جو چلاتی آنٹی کرپشن ہے۔ان خیالات کااظہار انہوںنے خرم شیر کی این اے 237کے دفتر میں اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ پی ایس 88میں ہمارا امیدوار پڑھا لکھا اور نوجوان ہے، ہمارا مقابلہ کسی شخصیت سے نہیں، پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت ہے، ملیر ایکسپریس وے کا جس دن افتتاح ہوا، اس دن ملیر کے نمائندے لڈو کھا رہے تھے، آج کہہ رہے ہیں کہ لوگ متاثر ہورہے ہیں، ہم ترقی کے خلاف نہیں لیکن بغیر منصوبہ بندی کے عام لوگوں کو نقصان ہونے نہیں دیں گے، ملیر کے لوگوں کو بحریہ ٹائون کی طرح ایکسپریس وے کے نام پر بیچ دیا گیا ہے، ملیر کو پیپلزپارٹی نے بنجر بنادیا ہے، ریتی مافیا کی پیداوار ایم پی اے ایم این اے فرنٹ مین ہیں، ان کا سپر مین رائو انوار ہوتا تھا، 2007ء سے پیپلزپارٹی کے بہادر بیٹے نے یہاں سب دو نمبر کام کیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر کی این اے 237کے دفتر میں اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس 88میں ہمارا امیدوار پڑھا لکھا اور نوجوان ہے، ہمارا مقابلہ کسی شخصیت سے نہیں، پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت ہے، سندھ حکومت لاتوں کی بھوت ہے، یہ باتوں سے ماننے والی نہیں ہیں۔