اپوزیشن الیکشن کمیشن پر آخری پتہ کھیلنے جارہی ہے، شبلی فراز

237

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا دعویٰ ہے کہ حکومت کو پھنساتے پھنساتے اپوزیشن خود پھنس گئی، اپوزیشن الیکشن کمیشن پر آخری پتا کھیلنے جاری ہے،اب ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو خود بتانا پڑگیا ہے کہ انہیں فنڈز کہاں سے ملتے ہیں ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت مخالف تحریک ماضی کا حصہ بن گئی ہے۔ انہوں نے اپنے تمام پتے کھیل لیے لیکن رسوائی کے سواکچھ نہیں ملا، اب پی ڈی ایم اپنا آخری پتا کھیلنے جا رہی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج قومی ادارے پر دباؤ کے لییہے۔ مولانا فضل الرحمان کو نیب نوٹس ملا تو کہا پوری پارٹی کیساتھ جاؤں گا۔ یہ لوگ جتھے لا کر اداروں کو دھمکانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں ایک چھتری تلے جمع ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ سب اکٹھے ہوں گے۔ اپوزیشن نے اپنے اپنے ادوار میں اداروں کو مفلوج کیا۔ سابق حکمرانوں نے اداروں میں اپنے لوگ بٹھائے ہوئے تھے۔ دونوں جماعتوں نے ملک کو اپنی جاگیر بنا رکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی نے تفصیلات جمع کرائیں۔ پی ٹی آئی کو فنڈ بھیجنے والے 40 ہزار ناموں کی تفصیلات موجود ہیں۔ تاہم پی ڈی ایم جماعتیں فارن فنڈنگ کا جواب جمع نہیں کرا سکیں۔ الیکشن کمیشن دونوں جماعتوں سے فنڈز دینے والوں کے شناختی کارڈ مانگتا رہا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ڈی ایم سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہو۔