بھارتی اسٹیبلشمنٹ نے میڈیا کی آواز کو دبا رکھا ہے‘ شہریار آفریدی

340

اسلام آباد (صباح نیوز) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت میں اسٹیبلشمنٹ نے میڈیا کی آواز کو دبا رکھا ہے جوگمراہ کن خبریں پھیلا کر رائے عامہ قائم کر رہا ہے اور کشمیر کی تحریک آزادی کو دہشت گردی کا نام دے رہا ہے۔ ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ارناب گیٹ سے بھرا پڑا ہے لیکن بھارتی میڈیا نے اس بارے میں ایک رپورٹ بھی شائع نہیں کی‘ وہاں اب سچ کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔