یو اے ای: شناختی کارڈ نہ ملنے پر 10 ہزار پاکستانی پریشان

292

ابوظبی (آن لائن) متحد عرب امارات میں 10 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو شناختی کارڈ موصول نہ ہونے پر مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔ ابوظبی میں پاکستانی سفارت خانے اور دبئی میں قونصل خانے کو پاکستانیوں کے شناختی کارڈ موصول نہیں ہو رہے جس کے باعث ویزے کی مدت میں توسیع کا معاملہ بھی تعطل کا شکار ہے۔ پاکستانی سفارت خانے کا مؤقف ہے کہ کوریئر کمپنی سے کنٹریکٹ ختم ہونے کے باعث شناختی کارڈ پہنچنے میں تاخیرکا سامنا ہے۔