سوات اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

247

سوات (صباح نیوز) سوات اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔گزشتہ رات مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارات سے کھلے مقامات پر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی شدت5.4 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، زلزلے سے ابتدائی طورپر کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی ہے ۔