بلاول زرداری آج سکھر اور کل عمرکوٹ کا دورہ کر یں گے

197

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری (آج ) پیر 18 جنوری کو ایک بجے بمقام نیو لیبر سٹی، سائٹ ایریا، سکھر میں مزدوروں کے درمیان ایک ہزار 24 فلیٹس کی تقسیم کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے اور فلیٹس کی چابیاں تقسیم کرنے کا افتتاح کریں گے ، بلاول زرداری شام4 بجے غلام محمد مہر میڈیکل کالج ، سول اسپتال، سکھر سے متصل چلڈرن ایمرجنسی سیٹلائٹ سینٹر کا افتتاح کریں گے،بلاول زرداری دورہ سکھر کے بعد( کل)منگل19 جنوری کوعمرکوٹ کے گاؤں کھاروڑو سید میں سابق رکن اسمبلی اور صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ مرحوم کی پہلی برسی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کریں گے۔