اسرائیل: کرونا ویکسین لگوانے والے 13 شہری لقوہ کا شکار ہوگئے

562

تل ابیب: اسرائیل میں فائزر و بائیو این ٹیک کی تیار کردہ ویکسین لگوانے سے 13 اسرائیلی شہریوں کو لقوہ جبکہ سینکڑوں افراد کو حالت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ویکسین کے مضر اثرات سے مزید لوگ بیمار پڑسکتے ہیں، اس لیے وہ شہریوں کو دوسری ڈوز دینے میں شش وپنج کا شکار ہیں اور ایسا کرنے سے احتیاط کررہے ہیں۔ اسرائیلی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اسرائیلی شہریوں کو صرف اسی صورت میں ویکسین کی دوسری خوراک دیںگے جبکہ ان کی حالت میں بہتری آئے گی، بصورت دیگر وہ اس اقدام سے اجتناب کریں گے۔