ایچ ای سی نے طلبہ کو خبردار کردیا

443

اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان(ایچ ای سی) نے طلبہ کو دوسالہ بی اے،ایم اے،بی ایس اور ایم ایس سی  کے ڈگری پروگرام کے حوالے سے اپنی پالیسی سے آگاہ کردیا۔جس میں دوسالہ ڈگری پروگرام کو ختم کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایچ ای سی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق طلبہ دو سالہ ڈگری پروگرام میں داخلہ لینے کے لیے اپنا پیسہ اور وقت ضائع نہیں کریں کیونکہ ایچ ای سی ملک بھر کی تمام جامعات اور کالجز سے دو سالہ ڈگری پروگرام ختم کرچکی ہے۔اس اقدام کا مقصد  تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے۔ایک دو جامعات کی جانب سے دو سالہ ڈگری پروگرام میں داخلے دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا مقصد پیسے کمانا ہے،اس ڈگری کی بنیاد پرطلبہ کو نوکری کے حصول میں بھی دشورای کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس پروگرام میں داخلہ دینے والوں کو طلبہ کے مستقبل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

واضح رہے کے گذشتہ دنوں ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ادریس کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی نے دو سالہ ڈگری پروگرام کو جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے اب طلبہ کو اس حوالے  سے کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا وہ 2022 تک کسی بھی شعبے میں داخلہ لے کر بیچلرز اور  ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرسکتے ہیں.ایچ ای سی کے اس فیصلے کواساتذہ اور طلبہ خوش آئند قرار دیا تھا۔