اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف احتجاج جاری، مستعفی ہونے کا مطالبہ

541

یروشلم: یروشلم میں سینکڑوں شہریوں نے سخت سردی کے باوجود اتوار کی صبح تک اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ احتجاج یروشلم میں نیتن یاہو کی سرکاری رہائش گاہ کے قریب کیا گیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم نیتن یاہو اپنے خلاف لگائے گئے کرپشن کے الزامات کی وجہ سے مستعفی ہو جائیں۔ اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف ایسے ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے گزشتہ سات ماہ سے بھی زیادہ عرصے سے جاری ہیں۔

خیال رہے کہ  نیتن یاہو پر فراڈ اور رشوت ستانی کے تین واقعات میں باقاعدہ فرد جرم عائد کی جا چکی ہے تاہم وہ اپنے خلاف ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ ان کے خلاف مقدمے کی سماعت کا آغاز فروری میں ہو گا۔