پاکستانی فوج دنیا کی ٹاپ ٹین طاقتور ترین افواج میں شامل ہوگئی

326

اسلام آباد: بین الاقوامی سطح پر افواج کی صلاحیت اور کارکردگی کے اعتبار سے جاری ہونے والی نئی درجہ بندی میں پاک فوج دنیا کی پہلی 10 طاقتور ترین افواج میں شامل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی طاقتور افواج کی 2021 کی رینکنگ جاری کی گئی ہے، جس میں پاک فوج پانچ درجے بہتری کے بعد ٹاپ ٹین میں آگئی ہے، افواج سے متعلق جاری ہونے والی گلوبل فائر پاور کی رینکنگ میں پاک فوج کا دسواں نمبر ہے۔

دنیا کی پہلی پندرہ فوجی طاقتوں میں پاکستان کے علاوہ کسی کی رینکنگ میں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔ گزشتہ سالوں میں صرف پاکستان کی فوجی طاقت میں نمایاں اضافہ ہوا۔

گلوبل فائر پاور میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے رینکنگ میں ترکی، اٹلی، مصر، ایران، جرمنی، انڈونیشیا، سعودی عرب، سپین، آسٹریلیا، اسرائیل اور کینیڈا کو پیچھے چھوڑا۔

سال 2021ء میں مصر، جرمنی، اسرائیل، شمالی کوریا، جنوبی افریقہ، میانمار، کولمبیا، رومانیا، میکسیکو، پیرو، ڈنمارک، عراق، شام، انگولا، بلغاریہ کی دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں تنزلی ہوئی ہے۔