کیپٹل ہل کے قریب مسلح شخص گرفتار

333

واشنگٹن میں پولیس نے کیپٹل ہل کے قریب چیک پوسٹ سے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا.

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں پولیس نے کیپٹل ہل کے قریب چیک پوسٹ سے مسلح شخص کو جعلی اجازت نامے کے ساتھ گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار شخص سے پستول،500 سے زائد راوَنڈز اور میگزین برآمد ہوئے ہیں.

دوسری جانب امریکا کی 50ریاستوں میں ٹرمپ کے حامیوں کے احتجاجی خدشے کے باعث امریکی نومنتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کے موقع پرواشنگٹن ڈی سی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کردیے گئے ہیں، واشنگٹن ڈی سی میں جگہ جگہ رکاوٹوں کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر ہزاروں نیشنل گارڈز تعینات کیے گئے ہیں.

یاد رہے کہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی اگلے ہفتے کیپٹل ہل میں تقریب حلف برداری تقریب منعقد ہے.