خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

657

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں مالاکنڈ، نوشہرہ، مہمند سمیت شبقدر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں.

زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی.

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 رکارڈ کی گئی ہے اور زلزلے کی گہرائی 198 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا.