“سیاسی انتقام جاری رہا توان کی باری بھی آئے گی”

397

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ سیاسی انتقام جاری رہا توان کی باری بھی آئے گی.

سابق وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اناڑیوں کے ہاتھ میں ملک دے دیا گیا، ملک چلانا بچوں کا کھیل نہیں، پوری دنیا میں پاکستان کا تماشہ بنوادیا گیا اور سیاسی انتقام جاری رہا توان کی باری بھی آئے گی اس لیے سیاسی انتقام کو بند کیا جائے.

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ملک میں انتشار پیدا ہو، پہلی حکومت ہے جو ملک میں ازخود فساد پیدا کرتی ہے اور یہ پہلے حکمران ہیں جو سارا دن میڈیا میں بہتان تراشی کرتے ہیں.

رہنما مسلم لیگ ن سعد رفیق نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مقصد حکومت گرا کر اپنی حکومت بنانا نہیں بلکہ پی ڈی ایم کا مقصد ملک میں آئین وقانون کی بالادستی ہے جبکہ پاکستان میں جمہوریت کےنام پر آمریت مسلط ہے.

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف کولاڈلے کی فرمائش پر گرفتار کیا گیا لیکن خواجہ آصف سرخرو ہو کر لوٹیں گے اورجیل کا پھاٹک پھرٹوٹے گا، گرفتاریوں کا احتساب سے کوئی تعلق نہیں جبکہ گرفتاریاں ہمارے نظریے کو مضبوط کرتی ہیں.