ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 43 اموات

309

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ  19 ہزار 291 ہوگئی اور 10,951 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز34  ہزار701  ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 234,654، پنجاب میں 149,222 ،بلوچستان میں 18,569، خیبرپختونخواہ 63,339، گلگت بلتستان میں 4,882، اسلام آباد میں 40,019 اور آزاد کشمیر میں 8,606 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 73 لاکھ 67 ہزار 622 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 41 ہزار 191  ٹیسٹ کے دوران 2,521 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 43 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,373 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

سندھ میں موزی مرض سے 3,775، پنجاب 4,409، خیبرپختونخوا 1,779، اسلام آباد 456، گلگت بلتستان 101، بلوچستان 190 اورآزاد کشمیر میں 241 اموات ہوئیں جبکہ 4 لاکھ 73 ہزار 639 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 9 کروڑ 49 لاکھ 56  ہزار 494 افراد متاثر، 20 لاکھ 31 ہزار 40 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 6 کروڑ 77 لاکھ 75 ہزار 903 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔