پمز اسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر منظور کورونا سے انتقال کر گئے

213

اسلام آباد/ پشاور (اے پی پی) پمز اسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر منظور کورونا وائرس کے باعث موت کا شکار ہو گئے‘گزشتہ ایک ماہ سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور کے مزید 5 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد پشاور کے 5 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون کا نفاذ کر دیا ہے جبکہ اس کا اطلاق تاحکم ثانی رہے گا‘ لاک ڈائون یکہ توت بازار روڈ، تحصیل سی ڈویژن پولیس اسٹیشن روڈ اور یکہ توت سرکلر روڈ کے علاقے، حیات آباد فیز 4، سیکٹر پی۔1 اسٹریٹ 4،3،5،6، حیات آباد فیز 3 میں سیکٹر ایل ۔1ورسک روڈ کے علاقے میں ورسک مچنی روڈ، شیل پیٹرول پمپ روڈ ، ماڈل بوائز۔1روڈ، خوشحال ٹائون سرکلر روڈ، کوہاٹ روڈ، شمشاد کریانہ اسٹور روڈ پر لاگو ہو گا۔