مودی حکومت یاسین ملک کے عدالتی قتل کی جانب بڑھ رہی ہے‘ شیریں مزاری

80

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مودی حکومت، کشمیری رہنما یاسین ملک کے عدالتی قتل کی جانب بڑھ رہی ہے جو بھارت کی بدنامہ زمانہ تہار جیل میں بند ہیں۔ ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ یاسین ملک کے خلاف من گھڑت الزامات عاید کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو جنیوا کنونشنIV کے تحت بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی حدود سے باہر قید کرنا بھارت کا غیر قانونی عمل ہے۔