کورونا ویکسین فروری مارچ تک آجائے گی‘ اسد عمر

85

اسلام آ باد(صباح نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیاتی عمل اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا ویکسین کی منظوری دے دی ہے اور فروری مارچ تک ویکسین آ جائے گی اور لگنا بھی شروع ہو جائے گی پہلے مرحلے میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد اور ہیلتھ ورکروں کو لگے گی۔ ویکسین کے لیے نظام بن گیا ہے اور ویکسین لگانے والے عملے کی ٹریننگ بھی مکمل ہو چکی ہے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیر تک آگاہ کر دیا جائے گا کہ پہلے بیج میں کتنی ویکسین آ رہی ہے ہم ایک سے زائد ذرائع سے کورونا ویکسین منگوانے کی کوشش کررہے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ سندھ حکومت مکمل طور پر آزاد ہے اگر وہ کورونا ویکسین منگوانا چاہتی ہے تو اس کی حوصلہ افزائی کریں گے۔کوئی ادارہ بھی ویکسین منگوا سکتا ہے۔