جرمنی: حکمراں جماعت کی سربراہی کے لیے مرکل کا جانشین منتخب

491
برلن: آرمین لاشیٹ کرسچین ڈیموکریٹک یونین کے سربراہ منتخب ہونے پر خطاب کررہے ہیں

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے وزیر اعلیٰ آرمین لاشیٹ حکمراں جماعت کے نئے سربراہ منتخب ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آرمین لاشیٹ چانسلر انجیلا مرکل کی سبکدوشی کے بعد کرسچین ڈیموکریٹک یونین کی صدارت سنبھالیں گے اور اس طرح ان کے چانسلر بننے کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے۔ ہفتے کے روز منعقد ہونے والی آن لائن کانفرنس میں جماعت کے ارکان نے لاشیٹ کا انتخاب کیا۔ 59سالہ لاشیٹ کا کہنا تھا کہ وہ چانسلر مرکل کی پالیسیوں پر عمل پیرا رہیں گے۔ اس موقع پر انجیلا مرکل نے پارٹی ارکان پر زور دیا کہ وہ متحد رہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیا سربراہ تمام ارکان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔