قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ

388

جس دن انہیں دھکے مار مار کر نار جہنم کی طرف لے چلا جائے گا۔ اْس وقت اْن سے کہا جائے گا کہ ’’یہ وہی آگ ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔ اب بتاؤ یہ جادو ہے یا تمہیں سوجھ نہیں رہا ہے؟۔ جاؤ اب جھلسو اِس کے اندر، تم خواہ صبر کرو یا نہ کرو، تمہارے لیے یکساں ہے، تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جا رہا ہے جیسے تم عمل کر رہے تھے۔ متقی لوگ وہاں باغوں اور نعمتوں میں ہوں گے۔ لطف لے رہے ہوں گے اْن چیزوں سے جو اْن کا رب انہیں دے گا، اور اْن کا رب اْنہیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا۔ (سورۃ الطور:13تا18)

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب اللہ تعالیٰ کسی بندہ سے محبت کرتا ہے تو جبرائیل علیہ السلام کو آواز دیتا ہے کہ اللہ فلاں سے محبت کرتا ہے تم بھی اس سے محبت کرو۔ چنانچہ جبرائیل علیہ السلام بھی اس سے محبت کرتے ہیں۔ پھر وہ آسمان میں آواز دیتے ہیں کہ اللہ فلاں سے محبت کرتا ہے تم بھی اس سے محبت کرو چنانچہ اہل آسمان بھی اس سے محبت کرنے لگتے ہیں اور اس طرح روئے زمین میں بھی اسے مقبولیت حاصل ہو جاتی ہے‘‘۔
(صحیح بخاری)