پشاورڈسٹرکٹ انٹر کلب فٹبال چیمپئن شپ کنگ اسٹار نے جیت لی

614

پشاور(جسارت نیوز) پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب فٹبال ٹورنامنٹ کنگ اسٹار نے جیت لی فائنل میں کنگ ا سٹار نے زریاب کلب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک گو ل سے شکست دیدی ، مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل اسپورٹس خیبرپختونخوا اسفندیارخان خٹک نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سلیم رضا، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر پشاور تحسین اﷲ ، ڈسٹرکٹ فٹبا ل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری باسط کمال ،سابق انٹر نیشنل فٹبالر گوہر زمان ، ایڈمن آفیسر ارشاد خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ ڈسٹرکٹ ا سپورٹس آفس پشاور ار ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے طہماس خان فٹبال گرائونڈ میں منعقدہ پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب فٹبال ٹورنامنٹ پروقار تقریب میں اختتام ہوگیا ۔ فائنل میچ کنگ اسٹار اور زریاب کلب کے درمیان کھیلاگیا پہلے ہاف تک دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر رہے جس کے بعد دوسرے ہاف میں کنگ اسٹار نے آخری لمحات میں گول کرکے میچ میں ایک گول سے کامیابی حاصل کی ۔
اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں زریاب کلب نے ہاکس کلب جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کنگ اسٹار نے ایری گیشن کلب کو3-0 سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔ تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور ڈائریکٹریٹ آف ا سپورٹس کی طرف سے ونر کیلئے ایک لاکھ جبکہ رنر اپ ٹیم کیلئے 50ہزار روپے کا بھی اعلان کیا ۔