ملائیشیا میں پھنسے مسافر پی آئی اے اور سفارتخانے پر پھٹ پڑے

553

ملائیشیا میں پھنسے تمام 54 پاکستانی مسافر کوالالمپور ایئرپورٹ سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی مسافر پرواز قطر ایئر لائن کی پرواز کیو آر 632 کے ذریوے اسلام آباد پہنچے۔ مسافروں نے پہنچتے ہی قومی ایئر لائن اور پاکستانی سفارتخانے کے حکام کے خلاف شکایتوں کے انبار لگا دیے۔

مسافروں نے کہا کہ پی آئی اے اور سفارتی عملے نے تعاون نہیں کیا۔ 2 روز تک ایئر پورٹ لے فرش پر سوتے رہے، کوئی پوچھنے والا نہیں تھا۔

مسافروں نے بتایا کہ ہمارے ساتھ بُرا سلوک کیا گیا۔ سامان بھی ابھی تک سارا نہیں ملا۔

جمعہ کے روز ملائیشیا میں لیز کے واجبات ادا نہ کرنے پر پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپور ائیرپورٹ پر تحویل میں لے لیا گیا تھا۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا تھا کہ مسئلے کے احسن حل تک مسافروں کی مناسب دیکھ بھال کی جائے گی۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 895 کراچی سے کوالالمپور پہنچی تھی۔ کوالا لمپور میں مقامی حکام نے پی آئی اے کا طیارہ عدالتی احکامات پر تحویل میں لیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے طیارے کو قبضے میں لینے کی کارروائی مسافروں کے سوار ہونے کے بعد کی گئی اور طیارے کو قبضے میں لینے کے بعد مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا تھا۔