بھارت میں دنیا کی سب سے بڑی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز

378

بھارت نے دنیا کی سب سے بڑی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک بھارت میں دنیا کی سب سے بڑی کورونا ویکسینیشن مہم شروع کردی گئی۔

مہم کے پہلے مرحلے میں ایک اعشاریہ تین بلین افراد کو ویکسینیٹ کیا جائے گا۔ ان میں صرف ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، فرنٹ لائن ورکرز، پولیس اہلکار، فوجی اور بلدہاتی نمائندے شامل ہیں۔

دوسرے مرحلے میں ان شہریوں کو ویکسین لگائے جائے گی جن کی عمریں 50 سال سے زیادہ ہیں۔ 50 سال سے کم عمر مریض کو تشویشناک حالت میں ویکسین لگائی جائے گی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ ہم نے دنیا کی سب سے بڑی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا۔ یہ مہم بھارت کی صلاحیت کو اجاگر کرے گی۔

نریندر مودی نے کہا کہ مہم کے تحت اگست 2021 سے قبل 300 ملین افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی جائے گی۔