‘دو طیارے 2015 میں ن لیگی دور میں لیز پر لیےگئےتھے’

201

وفاقی وزیر برائے شہری ہوابازی غلام سرور کا کہنا ہے کہ دو طیارے 2015 میں ن لیگی دور میں شجاعت عظیم نے لیز پر لیےتھے اور لیز  جولائی میں ختم ہو جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو میں غلام سرور نے بتایا کہ کورونا کیوجہ سے پی آئی اے متاثر ہوئی اور بروقت ہم اقساط ادا نہیں کر سکےہم نے کورونا کی وجہ سے برطانوی عدالت میں کیس بھی دائر کر رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملائشین عدالت نے پی آئی اے اور حکومت کو کوئی نوٹس نہیں دیا، اٹارنی جنرل دفتر سے معاونت لے لی ہے،کوالالمپور   میں وکلا کیس لڑیں گے۔

سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے،پی ڈی ایم تمام انتخابات میں حصہ لے گی، حلقہ پی پی 10 کے لوگوں نے چوھری نثار پر اعتبار کیا ہے چوھری نثار اگر حلف نہیں لیتے تو وہ استعفی ٰدیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم رنگ روڈپروجیکٹ کاسنگ بنیادرکھیں گے، جڑواں شہروں میں پانی کی کمی دور کرنے کیلئے 5ڈیمزپرکام ہوگا،دوچھا اور چھان ڈیمز پر عملی کام شروع ہو چکا ہے روات کے قریب 7 دیہات میں آج گیس سپلائی کا افتتاح کررہے ہیں،راولپنڈی  میں گیس پریشرکی کمی دورکرنےکیلئے لائن بچھائی جارہی ہے۔