‘یہ اتنےکرپٹ ہیں کہ انھوں نےبراڈ شیٹ میں بھی کمیشن مانگا’

181

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ خودپھنس گئے ہیں یہ اتنےکرپٹ ہیں کہ انھوں نےبراڈ شیٹ میں بھی کمیشن مانگا۔

لاہور میں نیب دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی بے گناہی اللہ تعالیٰ نے ایک دفعہ پھر ثابت کر دی، انھوں نےنواز شریف کیخلاف براڈشیٹ کیس استعمال کرنےکی کوشش کی۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان شہبازشریف اورحمزہ کو کب تک سیاست اورانتخابی میدان سےباہررکھ سکتےہیں عمران خان کو جس سے خطرہ ہوتا ہے اسے جیل میں ڈال دیتا ہے۔

صحافی نےسوال کیا کہ بلاول بھٹو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کریں گے ؟ تو مریم نواز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کےباہر احتجاج میں بلاول بھٹو کی شرکت سے متعلق علم نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم عام عوام کی آواز ہے پی ڈی ایم احتجاج کریگی توان کوپتا چل جائیگا،انکےہاتھ پاؤں اورسانسیں پھولی ہوئی ہیں۔