سندھ حکومت نے سوا 2ارب کا فراڈ پینشنزفنڈ میں کیا، شبلی فراز

177

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے  اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے سوا 2ارب کا فراڈ پینشنزفنڈ میں کیا، غریبوں کا راگ الاپنے والوں نے پینشنز تک کو نہیں بخشا،محکمہ خزانہ سندھ میں سوا 2ارب کا فراڈ پینشنزفنڈ میں سامنے آیا۔

بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ غریبوں کا پیسہ کھانے کے لیے سندھ میں جعلی پنشنز اکاؤنٹ بنائے گئے، سندھ میں گندم ریلیز نہ کرکے قلت پیدا کی گئی،سندھ کی عوام کو مہنگا آٹا فروخت کیا گیا،غریبوں کے گھر اجاڑ کر سرے محل تیار کیے گئے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو اپنی نااہلی اور نالائقی کا ملبہ دوسروں پر نہ ڈالیں،سندھ میں 2025ملین کیوبک فٹ گیس پیدا ہوتی ہے، 1784ملین کیوبک فٹ گیس سندھ استعمال کرتاہے،200ملین کیوبک فٹ گیس پاور پلانٹس  اورفرٹیلائزر کو مہیا ہوتی ہے،صرف 110ملین کیوبک فٹ گیس سندھ سے باہر جاتی ہے۔